13 مارچ 2015 - 07:43
بحران شام کے حل میں سلامتی کونسل کے اقدام پر تاکید

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ وہ بحران شام کو حل کرنے کے لیے موثر اقدامات انجام دے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ شام کا بحران اپنے پانچویں سال میں داخل ہوگیا ہے اور اس کے حل کے آثار دکھائی نہیں دے رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو چاہیے کہ وہ بحران شام کے خاتمے کے لیے کہ ٹھوس قدم اٹھائے-بان کی مون نے کہا کہ شام کے عوام شدت سے دنیا سے دوری کا احساس کر رہے ہیں وہ ایسے وقت میں جنگ کے پانچویں سال میں داخل ہو رہے ہیں کہ جب ان کا ملک بکھر چکا ہے- اقوام متحدہ نے اکیس مارچ سے ماسکو میں شامی حکومت اور مخالف گروہوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور میں ایک نمائندہ بھیجنےکے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے- اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان "اسٹیوان دوجاریک " نے شام کے بحران کی سیاسی راہ حل تلاش کرنے کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ، روسی حکام کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کے بارے میں تبادلہ خیال کرے گا- اسٹیوان دوجاریک نے ماسکو میں بحران شام کے بارے میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کے لیے اقوام متحدہ کے فیصلے پر زور دیا ہے- واضح رہے کہ شام کو مارچ دو ہزار گیارہ سے لے اب تک غیرملکی دہشت گردوں کے اس ملک میں داخلے کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کا سامنا ہے- مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور اس کے علاقائی اتحادی شام میں ایک ایسی حکومت کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں جو اسرائیل کی سرحدوں کو تحفظ فراہم کرسکے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲